القادر ٹرسٹ،190 ملین پاونڈ سکینڈل،نیب ٹیم کی عمران خان سے اڑھائی گھنٹے تک تفتیش

راولپنڈی،اسلا م آباد(بیورورپورٹ)القادر ٹرسٹ،190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اڑھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر نے کی،متعدد سوالات پوچھے،نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس 28 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔