پی پی مخالف اتحاد ،تمام جماعتوں کاذیلی کمیٹیاں بنانے پر اتفاق

کراچی (بیورورپورٹ)پی پی مخالف اتحاد میں شامل تمام جماعتیںذیلی کمیٹیاں تشکیل دیں گی،بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹیاں سندھ بھرکی تمام تر انتخابی نشستوں کا جائزہ لیں گی،انتخابی نشست پر اکثریت رکھنے والی جماعت کو تمام جماعتیں سپورٹ کریں گی، اگلے ہفتے سے ذیلی کمیٹیاں سفارشات مرتب کرنا شروع کردیں گی۔

انتخابی الائنس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام شامل ہیں۔