غیر ملکیوں کو جانا ہوگا،کسی بہانے سے بچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،بلوچستان حکومت

کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان حکومت نے کہاہے غیر ملکی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،واپس جانے سے بچ نہیں سکتے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کےخلاف کریک ڈاون کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کےخلاف مہم میں تمام حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں ،جو کسی غلط فہمی کا شکار ہیں وہ بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،جنوری کے آخر تک 10لاکھ غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنے کی کوشش ہے، چمن بارڈر سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چند دنوں میں غیرقانونی تارکین کی واپسی کاعمل سست پڑگیا۔