اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران پنجاب حکومت نے بھی فوجی عدالتوں میں سویلین کاٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی۔
چیف سیکرٹری کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے دائر کی جانےوالی اپیل میںموقف اپنایا گیا سپریم کورٹ نے 184-3کے تحت اپنا آئینی دائرہ اختیار استعمال کیا جبکہ معاملہ آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ میں جانا چاہیے تھا،آئین وقانون کے مطابق دیگر فورمز موجود ہوں تو دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
پنجاب حکومت نے مزید کہاآرمی ایکٹ کی طرز پر مختلف عدالتیں ملک بھر میں کام کررہی ہیں، پنجاب حکومت کا موقف ہے فوجی ،عام عدالتیں 1947 سے کام کر رہی ہیں، فوجی عدالتوں میں ملزموں کا ٹرائل قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین، قانون اور حقائق کیخلاف ہے،کالعدم قرار دیاجائے۔
فوجی عدالتوں پر فیصلہ آئین کیخلاف ہے،پنجاب حکومت



















