اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کے پی پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے 2 افراد کے قتل کے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کے پی پولیس کی تفتیش پر سخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے کہا 2 افراد کا قتل اور 3زخمی ہوئے، اتنے بڑے واقعات کی کیا تفتیش کی گئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پختونخوا پولیس میں ریفارمز کا بہت سنا تھا،تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے،کہاں خیبر پختونخوا پولیس میں ریفارمز ہوئیں، پولیس نے زخمیوں کے بیانات ہی ریکارڈ نہیں کیے،بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا التوا کے بغیر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
کے پی پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے،چیف جسٹس



















