لاہور(سپیشل رپورٹر) کرتا پور گوردوارے پربھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا،بھارتی پنجاب اسمبلی کے سپیکر سردار کلتارسنگھ سندھواں کی سربراہی میں ڈپٹی سپیکر، وزرا اور اراکین کے 500 رکنی وفد نے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور پرحاضری دی اور ہیڈ گرنتھی گوبندسنگھ سے ملاقات کی ۔
ہیڈ گرنتھی گوبند سنگھ نے کہاپی ایم یو کی طرف سے کرتارپور کوریڈور فیز ٹو کے کام اور باباگورونانک کے جنم دن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے پی ایم یو کمپلیکس میں میٹنگ رکھی گئی ،جگہ گوردوارہ صاحب سے 2کلومیٹر دور ہے،گوبند سنگھ نے کہا میٹنگ میں کھانے کا اہتمام ضرور تھا ،گوشت بھی شامل ہے لیکن کسی قسم کی شراب اورموسیقی کااہتمام نہیں کیا گیا،بھارتی میڈیا جان بوجھ کر منفی پروپیگنڈا کررہا ہے۔
کرتارپور گوردوارے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب
















