جدت پسندی اپنا کر دنیا کےساتھ چلنا ہے،جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے لائرز لاونچ کا افتتاح کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا جوڈیشل پالیسی وضع کرنے جا رہے ہیں، جدت پسندی اپنا کر دنیا کےساتھ چلنا ہے، نئے کیسز کےساتھ پرانے مقدمات بھی سماعت کےلئے مقرر کریں گے،زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنے میں وکلا مدد کریں، عام آدمی کی داد رسی کےلئے بیٹھے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا جیل میں قید ملزموں کو ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیش کرنے کی پالیسی دی ، وڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے قانون وضع کر رہے ہیں۔