سائفر کیس: مخدوم شاہ محمود قریشی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہےکہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا ہائیکورٹ کا 8 نومبرکا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔