موٹر ویز پر غیرمنظور شدہ فوڈ پروڈکٹس کی فروخت بند

لاہور( کرائم رپورٹر)موٹر ویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پروڈکٹس کی فروخت مکمل بند کر دی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری پر 326فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا فوڈ پوائنٹس 21نومبر سے پہلے تمام غیر منظور شدہ فوڈ آئٹمز ہٹا دیں،فوڈ پوائنٹس پر فروخت ہونے والی اشیا ءکا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے، خلاف ورزی پر غیر منظور شدہ پروڈکٹس ضبط کر کے کارروائی ہو گی۔