اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب، فلسطین کے معاملے پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے گھناونے الزام کی حقیقت آشکار ہوگئی۔
غزہ جنگ کے دوران چند عناصر مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے اندرون ملک و بیرون ملک سے گھناو¿نا پروپیگنڈا کر رہے ہیں،سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناونا الزام لگایا گیا،سوشل میڈیا پر جہاز میں اسلحہ پاکستان سے اسرائیل لے جانے کی جھوٹی و من گھڑت کہانی بیان کی گئی جسے بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دیا، درحقیقت بحرین سے راولپنڈی جانےوالی پرواز اسلحہ کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے برطانوی انخلا کا حصہ ہے۔
پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر پر زور مذمت کےساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی، پاکستان کے واضح موقف کے باوجود سوشل میڈیا پر یہود و ہنود کی طرف سے گمراہ کن پروپیگنڈا جاری و ساری ہے،در حقیقت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، من گھڑت جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد مذموم سیاسی مقاصد کا حصول اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،پاکستانی عوام کی فلسطینی عوام سے محبت و حمایت میں کسی کو کوئی شک نہیں ، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کےلئے امدادی سامان کی 2 فلائٹس بھجوا چکا ،سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
فلسطین کے معاملے پر پاکستان کیخلاف گھناﺅنے پروپیگنڈے کی حقیقت آشکار
















