کراچی(بیورورپورٹ)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاہے سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں،غیر مسلم سے تجارت منع نہیں،تاریخ میں پہلی بار حج سستا کیاجارہاہے۔
کراچی میں بزنس فورم کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہااسلام میں غیر مسلموں سے تجارت منع نہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں، جذبات میں ہمیشہ حکمت کو غالب رکھنا چاہئے، حکیمانہ انداز ہونا چاہئے، خیال رہنا چاہئے جذبات میں ملک ، ریاست کو نقصان نہ پہنچے۔
انیق احمد نے کہا90 ہزار حجاج کو مفت انٹرنیٹ پیکیج کےساتھ موبائل سم دیں گے، کیو آر کوڈ کےساتھ سوٹ کیس بھی دیا جائے گا،روڈ ٹو مکہ پروگرام کے کراچی سے جانےوالے حجاج کا امیگریشن بھی کراچی میں ہی ہوگا، امید ہے 9 مئی سے پہلے لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاحج درخواستوں و انتظامات کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایپ متعارف کرادی،حکومت خواتین عازمین حج کیلئے عبایہ فراہم کرے گی جس پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوگا، شناخت آسان ہوجائے گی۔
غیر مسلم سے تجارت منع نہیں،سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں،وزیر مذہبی امور
















