بڑھتی سموگ ،پنجاب بھر میں ایک ہفتے کےلئے ماسک پہننا لازم

لاہور (خبر نگار)بڑھتی سموگ ،حکومت نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دےدیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر شہری کو ایک ہفتے کےلئے ماسک پہننا ہوگا، ماسک کی پابندی لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا عوام کی صحت کو ترجیح دینا اجتماعی ذمے داری ہے، براہ کرم محفوظ کمیونٹی کےلئے رہنما خطوط پر عمل کریں۔