کراچی(بیورورپورٹ)سابق صدر وپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے 8فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔
بلاول ہاﺅس سے جاری بیان میں آصف زرداری نے کہاپیپلز پارٹی انتخابات کےلئے پوری طرح تیار ہے،پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے،الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول انتخابات کیلئے سازگار ہے۔
الیکشن کمیشن پر اعتماد،8فروری کو پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئےگی،زرداری
















