فلسطین کی صورتحال پر مسلم حکمران بے حس،مثال نہیں ملتی،سراج الحق

لاہور(اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے فلسطین کی موجودہ صورتحال میں مسلمان حکمرانوں نے جس بے حسی کا ثبوت دیا، اسلامی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،غزہ پر بمباری کو 43روز گزر گئے، اسرائیلی افواج نے چارہزار بچے، تین ہزار سے زائد خواتین شہید کردیں، اب تک 12ہزار سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے، تین ہزار ملبے تلے دفن ہیں۔

، تباہی اور ظلم و سفاکےت کے بیچ اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں امریکہ جو اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے سے ہی جنگ بندی کرانے کی اپیل کی گئی، اعلامیہ محض نرم الفاظ پر مشتمل تھا جس کا صہیونی ریاست پر کوئی اثر نہیں ہوا، منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکمران گرمیوں میں بجلی اور موسم سرما میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر ظلم کرتے ہیں، انھوں نے آئی ایم ایف کی تابعداری میں غریبوں پر بے تحاشا ٹیکسز عائد کر دیے، رواں سال کا ٹارگٹ 9415ارب رکھا گیا ہے جو عوام کی جیب سے نکالا جائے گا۔