لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا اینٹی رائٹ فورس پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے جس پر دھرنوں ، احتجاج اور پرتشدد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری عائد ہے، اینٹی رائٹ فورس کو جدید ساز و سامان اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی، اینٹی رائٹ کے تمام زیر تربیت اہلکار بھرپور محنت و خلوص نیت سے ٹریننگ مکمل کریں۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے 7 ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ۔
ننکانہ پولیس کے غازی ڈرائیور کانسٹیبل سید قیوم شاہ کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل منیر اختر کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے ، ڈولفن اسکواڈ اوکاڑہ کے زخمی کانسٹیبل عظمت کو علاج معالجے کیلئے 2لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل سعید اور ڈرائیور کانسٹیبل پرویز کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ملتان پولیس کے غازی اے ایس آئی انور سعید اور راجن پور کے زخمی کانسٹیبل حبیب اللہ کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
اینٹی رائٹ فورس کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئےگی، آئی جی پنجاب
















