اداکارہ عروہ نے مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی اپیل کردی

کراچی (بیورورپورٹ)جلد مامتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عروہ نے مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی اپیل کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے ہلکے سفید رنگ کے لباس میں امریکی شہر ڈیلس سے چند تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں عروہ کو گھر کی بالکنی میں کھڑے کھلی فضا سے ڈھلتے سورج کے نظارے کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،تصاویر میں اداکارہ کے زیب تن کیے ہوئے ہلکے سفید رنگ کے لباس پر مختلف رنگوں کے امتزاج کی کڑھائی ہوئی ہے، ہلکے میک اپ میں خوبصورتی مزید بڑھ رہی ہے۔

اداکار ہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔