راولپنڈی(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے انہیں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل بھائی نے بتایا سائفر سازش میں امریکی سفارتخانہ پوری طرح ملوث تھا، امریکی سفیر ڈونلڈ لو کےخلاف امریکی عدالتوں میں کیس کریں گے،علیمہ خان نے ا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی ہے، اچھی روٹین بنی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی، سائفر کیس کا ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر ہو گیا ہے، وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جس پر ان کو سزائے موت اور عمر قید ہو سکتی ہے، بتایا جائے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایسا کیا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئیں، رانا ثنانے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا، عمران خان کو پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے،انہوں نے کہا عمران نے کہا ہے امریکی سفارتخانہ سازش میں پوری طرح شامل تھا، پاکستانی عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ڈونلڈ لو کےخلاف امریکہ میں کیس کریں گے۔
سائفر سازش میں امریکی سفارتخانہ ملوث،بھائی ڈونلڈ لو کیخلاف کیس کرینگے:علیمہ خان



















