لاہور (خبر نگار)بڑھتی سموگ،ہفتے کو پنجاب کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے، دفاتر بند ،کاروباری مراکز 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے، پنجاب حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا، ماہرین ماحولیات ، صحت و موسمیات نے بریفنگز دیں،اجلاس میں سموگ سے پیدا صورتحال کا جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے، حکومت نے سموگ کے باعث لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ماحولیاتی و ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ ، حافظ آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی ، ہفتے کو تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے، مارکیٹیں بھی بند رکھی جائیں گی،محسن نقوی نے کہا کاروباری مراکز 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی چیز نہیں، بچاوسدباب ضروری ہے، بچوں ،بزرگوں کو سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں۔
ہفتے کو تعلیمی ادارے، دفاتربند،کاروباری مراکز 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے
















