کوئٹہ (بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے قوم اچھے لوگوں کا ساتھ دے، ہمیں اپنے لیے اقتدار نہیں چاہیے، خوشحال پاکستان چاہیے،باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا، صرف مسلم لیگ ن نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا،کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا اہم اجلاس ہوا، پارٹی سربراہ نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا 400 چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، شہبازشریف کے بنائے دانش سکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا، بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں، سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا، صرف مسلم لیگ ن نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا۔
نوازشریف نے کہاگوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی، کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں،2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا، نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا، پاکستان کو ہوا، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے۔
قائد ن لیگ نے کہاکچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے، کون کس نے کیا کیا؟ بچوں کو بتانا چاہیے، بغض اور حسد، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا،نواز شریف نے کہاایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا، پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈا گوادر میں مکمل ہونے والا ہے۔
نوازشریف نے کہاگھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے، نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کیے منصوبے بھی رکے رہے، اپنے معاشرے میں تہذیب، شرافت اور شائستگی واحترام واپس لائیں گے،پارٹی ورکروں سے ملتا رہوں گا، قوم اچھے لوگوں کا ساتھ دے، ہمیں اپنے لیے اقتدار نہیں چاہیے، ہمیں خوش حال پاکستان چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی زندگی آسان ہو، ہم اقتدار میں آتے ہیں تو اللہ کے فضل سے عوام کی زندگی آسان بناتے ہیں۔
مہنگے بلوں سے آزاد کرائیں گے،اپنے لیے اقتدار نہیں ،خوشحال پاکستان چاہیے،نواز
















