اسلام آباد (بیورورپورٹ)ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کےخلاف مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کےخلاف درخواست 2018 سے زیر التوا تھی،درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کےخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،نواز شریف کےخلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
















