القادر ٹرسٹ کرپشن کیس، نیب ٹیم چیئرمین تحریک انصاف سے آج جیل میں تفتیش کریگی

راولپنڈی (مشرق نیوز) القادرٹرسٹ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج تفتیش کی جائیگی۔ قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق دو تفتیشی افسر آج چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔

نیب کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے عدالتی اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس پر پوچھ گچھ کریگی۔