اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے پاکستان ذمے دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے، معصوم بچوں کے قتل سے اسرائیل اپنی جنونیت کو پورا کررہا ہے،دنیا میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے،مسئلہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،مسئلہ کشمیر کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے،ہمارے پڑوسیوں کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا،بین الاقوامی امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا جدید دور میں روابط اور راہداریوں سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی ایک مستقل خطرے کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا کسی ایک ملک کےلئے ممکن نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے مربوط تعاون کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کےلئے اقوامِ عالم کو اقدامات کرنا ہوں گے،انہوں نے کہا افغانستان میں استحکام خطے کےلئے بہت ضروری ہے، افغانستان کےساتھ ہمارے دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان معیشت اور توانائی کےلئے تعاون ضروری ہے، چین کےساتھ بہت اچھے کاروباری تعلقات ہیں، بہتر معاشی تعلقات کےلئے ہمارے پڑوسی اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، ہندوتوا ایک چیلنج کے طور پر بھارت میں سامنے آرہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے
دریں اثنا نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مین لائن۔ون (ایم ایل ون) منصوبے پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران وفاقی وزرا شمشاد اختر، سمیع سعید، مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس کو مین لائن،ون منصوبے کی تکمیل کے مختلف مراحل اور تعمیری اہداف بارے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا منصوبے کے حوالے سے منصوبہ بندی حتمی مراحل میں ہے جبکہ آئندہ برس کے آغاز میں منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان ریلوے کا مین لائن ون (ایم ایل۔ون) منصوبہ سی پیک کا ایک اہم حصہ ہے ،حکومت ترجیحی بنیادوں پر تکمیل یقینی بنائے گی، منصوبے کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی اثرات کا خصوصی خیال رکھا جائے،پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















