کوئٹہ، لاہور (بیورو رپورٹ+ اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا دورہ کوئٹہ کامیاب، سابق وزیراعلیٰ جام کمال سمیت اہم شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے رہنماﺅں میںسابق رکن اسمبلی سلیم کھوسہ، نور دمڑ، بابہ بلیدی، سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کیتھران، خان لہڑی، سردار مسعود لونی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما فائق جمالی، شعیب شیروانی، عاصم گرد، سردار عاطف سنجرانی، سابق سینیٹرز اشوک کمار، سید الحسن مندوخیل، چنگیز مری، رامین دوستین ڈومکی، مجیب، زینت شاہوانی، خان جمالی سمیت دیگر شامل ہیں۔
قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی کوئٹہ میں باپ، نیشنل پارٹی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائدین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
سیاسی قائدین نے بلوچستان آمد اور ملاقات کرنے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ملکی ترقی کیلئے نوازشریف کی سوچ و عزم کی تعریف کی، سیاسی قائدین نے مستقبل میں سیاسی تعاون و اشتراک عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر نوازشریف نے کہا سب کو ساتھ لےکر چلنے کی روایت قائم رکھیں گے، بلوچستان کی ترقی ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا، کوئٹہ تا گوادر 650 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کر کے بہترین سفری سہولیات فراہم کیں، 2 دن کا سفر 8 گھنٹوں تک مختصر ہوگیا، قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا سڑک کی تعمیر کے دوران 40 جوان شہید بھی ہوئے جنہیں سلام پیش کرتے ہیں، گوادر تا خضدار اور رتو ڈیرو سڑک تعمیر کر کے بلوچستان کو سندھ سے ملایا، تعاون کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
قبل ازیں کوئٹہ روانگی سے قبل شہباز شریف سے منڈی بہاﺅ الدین سے سیاسی شخصیات نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ریٹائر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، مسلم لیگ (ن) عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی فیصلہ کن جدوجہد کریں گے، سابق وزیراعظم نے کہا آپ کے آنے سے پاکستان کی معاشی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔
ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کی انتخابی فتح میں ہی پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے۔
علاوہ ازیں شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کےلئے قائد میاں نوازشریف کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں، وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی بعد نوازشریف کا دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کےلئے عزم کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے نوازشریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















