لاہور (ہیلتھ رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر قیادت الحمراءہال سے گورنر ہاس تک ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی ریلی اور تقریب کا انعقادکیاگیا۔آگاہی تقریب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پروفیسر آفتاب محسن، پروفیسر طارق، ڈاکٹر عباس رضا، ڈاکٹر صومیہ اقتدار اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر ہاس کے اندر مختلف آگاہی سٹالز کا دورہ بھی کیا۔آگاہی تقریب کے دوران 200 سے زائد شرکاءکے شوگر ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات فراہم کی گئیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاکہ ذیابیطس کو ام الامراض کہا جاتا ہے۔پاکستان میں ذیابیطس کا ڈیزیز برڈن بہت حد تک بڑھ چکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ ذیابیطس پر قابو نہ پانے کی وجہ سے بینائی اور گردے متاثر ہو جاتے ہیں۔ ذیابیطس سے بچنے کیلئے ہمیں صحتمند طرز زندگی اپنانا ہوگا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ذیابیطس کیخلاف جنگ میں ہمارے کمانڈر اِن چیف ہیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی قیادت میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور پاکستان سوسائٹی آف انڈوکرونولوجی ذیابیطس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ عوام میں ذیابیطس کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان میں ساڑھے پانچ لاکھ ڈائیلسز مشینیں درکار ہیں جبکہ اس وقت پاکستان میں صرف 85 ہزار ڈائیلسز مشینیں موجود ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ثابت ہو رہا ہے۔ اللہ پاک نے حضرت محمدکو رحمت ا للعالمین بنا کر بھیجا۔ نبی کریمسے بہتر کسی کا لائف سٹائل نہیں ہو سکتا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ بچے موبائلز پر نہیں گرانڈ میں جا کر گیمز کھیلیں۔ بچوں کو فاسٹ فوڈ سے بچانا چاہئے۔
گورنر پنجاب ،وزیر صحت کی زیر قیادت ذیابیطس کے عالمی دن پرآگاہی ریلی ،تقریب



















