عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلیٰ بنا کر بیدردی سے لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا :عطا تارڑ

لاہور (اپنے رپورٹرسے) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈمی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بٹھا کر عوام کے پیسے کو بےدردی سے لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا، پنجاب میں ڈی پی او سے پٹواری تک ٹرانسفر پوسٹنگ کا شیئر جاتا تھا، ٹھیکے سے پہلے اور بعد میں کمیشن لیا جاتا تھا،فرحت شہزادی اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر پیچھے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی کرپشن میں سہولت کاری کی، اقتدار کو ختم ہوتا دیکھ کر ملک سے فرار کروا دیا، وہ گرفتار ہوجاتی تو سارے پول کھول دیتی،چیئرمین پی ٹی آئی نے فرنٹ ویمن کے ذریعے اپنی آمدن میں اضافہ کروایا، اربوں روپے کا ڈاکہ بھی سامنے آ گیا ہے، 190ملین پاﺅنڈ کے کیس کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے،فرح شہزادی اور احسن جمیل گجر کو قانون کا سامنا کرنا چاہیے،بشریٰ بی بی کو بھی گرفتار کرنا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔