ڈی آئی خان میں دہشتگردی،آئل گیس کمپنی پرحملہ،2اہلکار شہید،3زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (مشرق یوز)ڈی آئی خان میں دہشتگردی،آئل گیس کمپنی پرحملہ،2اہلکار شہید،3زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اصفر علی شاہ کے مطابق دہشتگردوں نے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ، 3 زخمی ہوگئے،حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ، دہشتگردوں نے کمپنی کیمپ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

شہدا میںرحمت اور خان عارف شامل ہیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔