ن لیگ،ایم کیو ایم میں اتحاد،اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

لاہور (اپنے رپورٹر سے)بڑا سیاسی بریک تھرو،ن لیگ،ایم کیو ایم میں اتحاد،اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کر دیا۔


ایم کیو ایم وفد نے ن لیگی قیادت سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پر سعد رفیق نے کہا جب پی ڈی ایم کی پچھلی حکومت میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) نے آپس میں مذاکرات کیے تو تب بھی چارٹر پر دستخط کیے تھے ،بڑی انڈرسٹینڈنگ موجود رہی ، باقی سیاسی قوتوں سے بھی قومی مفاد اور مختلف امور پر بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے اور بات چیت کی جائے گی۔