اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے بعد ہماری قیادت مسلم لیگ (ن) کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے،نواز شریف نے اب تک صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کو مس کال بھی نہیں دی۔انہوں نے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسے میں عوام لا تعلق رہے، سرکاری خرچے پر تو جلسہ گاہ بھر جاتے ہیں بڑی بات نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ ہمیں کبھی لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملی، لیول پلینگ فیلڈ تمام جماعتوں کو ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ لوگ سلیکشن قبول نہیں کریں گے،ہم الیکشن میں سرپرائز دیں گے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 2008 میں بھی مسلم لیگ (ن) کو ہم نے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد چاروں صوبوں میں جلسے کریں گے، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف کتنے دن سے پاکستان آئے ہوئے ہیں صدر پی ڈی ایم کو ابھی تک مس کال بھی نہیں دی۔انہوںنے نے بتایاکہ میری معلومات کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے نہ ملاقات کی ہے اور نہ فون پر بات کی ہے۔
نواز شریف نے اب تک مولانا فضل الرحمن کو مس کال بھی نہیں دی :فیصل کریم کنڈی



















