پولنگ سٹیشنز بنانے کیلئے نجی سکولوں کی تفصیلات طلب

لاہور(اپنے نمائندے سے)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اضلاع سے نجی تعلیمی اداروں،اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے محکمہ تعلیم کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ،الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری عمارتیں کم ہوئیں تو پولنگ سٹیشن نجی سکولوں میں بنیں گے ،سرکاری ملازمین کم پڑے تو پولنگ عملے کیلئے نجی اساتذہ لئے جائیں گے،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نجی سکولوں ،اساتذہ کو متبادل کے طور پر رکھا جائے گا۔