برداشت کی کمی طلاق کی بڑھتی وجہ ہے،رباب ہاشم

لاہور(ایم این پی)اداکارہ رباب ہاشم نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کی وجہ برداشت کی کمی اور سوچ کی تبدیلی کو قرار دےدیا، رباب ہاشم نے کہامعاشرے میں ہونے والی طلاق کی وجوہات کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے،شادی کے بعد کوئی بھی لڑکی علیحدگی کا قدم نہیں اٹھاسکتی لیکن نئی نسل کی سوچ سیٹ تبدیل ہو چکی وہ سمجھتے ہیں اگر 2 لوگوں کا رشتہ صحیح سمت نہیں جا رہا تو عزت اور محبت کے ساتھ راستے الگ کر لینا زیادہ بہتر ہے۔

اداکارہ نے مزید کہااگر شادی شدہ زندگی میں مسائل ہوں تو 2لوگوں کےساتھ بچوں کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے، کچھ کیسز میں طلاق بری چیز نہیں۔