ن لیگ کولیول پلیئنگ فیلڈکبھی نہیں ملی،صاف شفاف انتخابا ت چاہتے ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ ومرکزی رہنما ن لیگ اسحا ق ڈار نے کہاہے لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ن لیگ کوتو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاحقائق ریکارڈ پر لاتا ہوں، آئین کہتا ہے 90 دنوں میں الیکشن ہوں، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہیں،مردم شماری کو 2 اگست کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اور مردم شماری حتمی ہوجائے تو الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی کرنی ہے، ہم بھی چاہتے تھے 90 دنوں میں الیکشن ہو ،پہلے بجٹ میں الیکشن کیلئے مختص رقم 5 ارب تھی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 54 ارب درکار تھے، الیکشن کمیشن کو 46 ارب دینے کا طے کیا جبکہ پنجاب ، کے پی الیکشن کیلئے اضافی 16 ارب درکار تھے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاقومی اسمبلی نے قرار داد پاس کردی، میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھی، کچھ قوتوں کا مقصد تھا پاکستان ڈیفالٹ کرے، اجتماعی طور پر سوچنا چاہیے، پاکستان کا مسئلہ ہے، سابق حکومت کے ایک صاحب نے کہالینڈ مائنڈ بچھا کر جارہے ہیں، ایسی سوچ والے شخص کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا ن لیگ کوتو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی اور کون نہیں چاہتا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو، الیکشن کی زیادتی پر وائٹ پیپر ایشو کیا ،35 پنکچر والی بات جھوٹی نکلی،بجٹ میں یقینی بنایا الیکشن کمیشن کا بجٹ بناو¿ں، ایک طرف عدلیہ ایک طرف پارلیمنٹ اور ایک طرف کابینہ تھی، اتحادی حکومت نے بجٹ الیکشن کمیشن کو ریلیزکرنے کے سارے اقدامات کیے اگر آپ نے آئی ایم ایف کا پروگرام ڈی ریل کیا تو پی ڈی ایم پرالزام نہیں لگاسکتے،صاف شفاف انتخابات و لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، نتائج کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔