اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے 42 سال بعد 2 بہنوں کو جائیداد میں حصہ دلادیا،2 بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے 42 سال بعد 2 بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد نہ دینے والے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،ہرجانہ نہ دینے پر اسی مالیت کی جائیداد دی جائے گی،عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دئیے کیس کلاسک مثال ہے ریونیو افسر کی وجہ سے کیس التوا میں پڑے رہتے ہیں، جائیداد دبانے والے عدالتی کارروائی کے ذریعے سالہا سال فوائد لیتے ہیں،چیف جسٹس نے درخواست گزار کے بیٹے سے مکالمے میں کہا 42 سال سے آپ نے دھوکہ دے رکھا ہے،2 بہنوں کا حصہ مار لیا،اٹارنی کے ذریعے بیٹے کو ساری جائیداد دےدی،بہنیں کتنی شریف ہیں کیا وہ شادی شدہ ہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا قانون، دین ، اخلاق اور سماج سب کیس میں آپ کےخلاف ہیں، ماتحت عدالت نے اگر بہن کو حصہ نہ دیا تو عدالت دے گی، قانون و عدالتوں کو تو آپ مانتے نہیں،درخواست گزار کے وکیل کی معاملہ نظر انداز کرنے کی استدعا پر چیف جسٹس نے کہا ایبسیلوٹلی ناٹ ایسا فیصلہ کریں گے آئندہ ایسے مقدمات عدالت میں نہ آئیں،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آپ کےخلاف فیصلہ دیا تو نظرثانی کےلئے آ گئے، کیوں نہ مثالی جرمانہ عائد کریں۔
سپریم کورٹ نے 42سال بعد 2 بہنوں کو جائیداد میں حصہ دلادیا
















