لاہور: ( ) شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
انعم فیاض نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، اداکارہ نے بیٹی کا ہاتھ تھامے محبت بھری تصویر کے ذریعے مداحوں کو خبر دی ۔
سابقہ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا خوشی سے بھرے دلوں کے ساتھ اپنی ننھی شہزادی کو دنیا سے متعارف کرا رہے ہیں۔
سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے گھر بیٹی کی پیدائش

















