لاہور(مرزا ندیم بیگ )سیاسی اثر ورسوخ اوراعلیٰ پولیس افسر کی سفارش پرانصاف کے متلاشی سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر روزنامہ مشرق حافظ کاشف سندھوجھوٹے مقدمے میں گرفتار،صحافی تنظیموں کاشدید احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
کچھ دن قبل سینئر صحافی وکرائم رپورٹر روزنامہ مشرق حافظ کاشف سندھو کو سگے بھائی حفیظ نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا ،فوری ون فائیو پر کال چلائی گئی ،پولیس نے جائے و قوعہ کاجائزہ لیا اور چلتی بنی،ٹانگ پر گولی لگنے سے حافظ کاشف سندھوکچھ دن میو ہسپتال میں زیر علاج رہے،وقوعہ کے بعد سینئر صحافی نے انصاف کے حصول کیلئے تھانہ ساندہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی مگر پولیس نے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹ دی،حافظ کاشف سندھو کاایم سی ایل بھی تاحال مثل کاحصہ نہیں بنایا گیا۔
دوران وقوعہ تلاشی کے دوران پولیس اہلکار الماری سے 15000ہزار نقدی ،ایک سونے کی رنگ بھی لے گئے،ایس ایچ او نے 2رائفلیں برآمد کرکے کارروائی کرنے کی بجائے ملزم بھائی کو واپس کردیں ،کئی روز گزرنے کے بعد سیاسی اثرورسوخ ، رشوت اور اعلیٰ پولیس افسر کی سفارش نے ایسا کمال دکھایا پولیس نے انصاف دینے کی بجائے الٹا حافظ کاشف سندھو پر ہی کراس ورشن کردیا،جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے فوری پھرتی دکھائی اور سینئر صحافی کو بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
صحافی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاصحافی کیساتھ یہ حال ہے تو غریب کیساتھ کیا ہوتا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی ودیگر حکام فوری ایکشن لیکر بے بنیاد مقدمہ خارج کرکے حافظ کاشف سندھو کی رہائی یقینی بنائیں اور اصل ملزم کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیاجائے ،صحافی تنظیموں نے کہا بے بنیاد مقدمہ خارج کرکے حافظ کاشف کورہا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے۔
انصاف کے متلاشی سینئر صحافی حافظ کاشف سندھوجھوٹے مقدمے میں گرفتار
















