اسلام آباد(بیورورپورٹ)اضافی فنڈ کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے او آئی سی سی آئی کی کلائمیٹ کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہاآئندہ راونڈ میں آئی ایم ایف پروگرام میں اضافی فنڈ کےلئے بات چیت کریں گے،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے7 سالوں میں 340 ارب ڈالر درکارہیں۔
شمشاد اختر نے کہا ماحولیاتی تحفظ کےلئے پاکستان کو بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان کی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پرفنانسنگ حاصل کرسکتی ہیں، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان بنا لیا ، تمام وزارتوں کو کلائمنٹ منصوبوں پرخرچے کی منصوبہ بندی کا کہا ہے، پاکستان کوعالمی مارکیٹ سے مہنگے قرضے مل رہے ہیں، قرضے مہنگے ہونے کے باعث پلان موخر کردیا ، قرضوں و سود کی ادائیگیوں پر75 فیصد ریونیو خرچ ہوتا ہے۔
نگران وزیر خزانہ نے کہا حالیہ کاوشوں کے باوجود ماحولیاتی مسائل و بحرانوں سے متاثر ہونے کاخطرہ ہے، عالمی بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک کےساتھ ملکر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کم آمدنی والے ملکوں کو ماحولیاتی مشکلات میں سرفہرست رکھا ہوا ہے،پاکستان کےلئے قرضوں پر ڈیفالٹ کا آپشن نہیں ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















