راولپنڈی (بیورورپورٹ)ژوب میں آپریشن،سکیورٹی فورسز کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، 6 دہشتگرد موقع پر مارے گئے،قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کےلئے سرچ ا?پریشن جاری رہے گا،عوام کی مدد سے بلوچستان میں امن، ترقی و استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دینگے۔
ژوب ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کاشدید تبادلہ ،6 دہشتگرد جہنم واصل
















