اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے وکلا جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں، قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ میں وکلا کا روشن کردار تاریخ کا حصہ ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں،وکلا بار اور بنچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، نومنتخب عہدیدار آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے،مرتضی سولنگی نے کہاامید ہے سپریم کورٹ بار کا فاتح پینل وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت اہم عدالتی معاملات میں مثبت و موثر کردار ادا کرےگا۔
وکلا جمہوریت، انسانی حقوق و آئین کے محافظ ہیں، مرتضیٰ سولنگی
















