لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں صوبہ بھر کے چیف ٹریفک افسران کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے روڈ سیفٹی، ٹریفک ڈرائیونگ لائسنسنگ، ٹریننگ سکولز کی بہتری کے اقدامات سمیت مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تمام ضلعی ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 600 فیصد سے زائد بڑھانے والے ضلعی ٹریفک افسران کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں 800 فیصد اضافہ کرکے تمام اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کی، 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای-لائسنسنگ سسٹم ڈاو¿ن لوڈ کرکے گھر بیٹھے ڈرائیونگ حاصل کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران 51 نئے ڈرائیونگ سکول، 126 ٹیسٹنگ سنٹرز اور 75 لائسنسنگ کاو¿نٹرز قائم کئے گئے ہیں، لاہور میں پولیس مرکز لبرٹی اور گارڈن ٹاو¿ن، گوجرانوالہ، مری، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں نئے ڈرائیونگ سنٹرز بنائے گئے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ 13255 خواتین سمیت 38259 شہریوں کو پولیس ڈرائیونگ سکولز میں خدمات مہیا کی گئیں، خواتین شہریوں کو خواتین انسٹرکٹرز نے ٹریننگ فراہم کی،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ 564 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز اور 83 جونیئر وارڈنز کو وارڈنز کے عہدوں پر ترقی ملی، آئندہ ترقیوں کیلئے ٹریننگ کورسز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ ڈائریز کے سلسلے میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز خوشاب کے عملے، شہریوں، بچوں اور ٹرانس جینڈرز سے ملاقات کی۔ انسپکٹر لیگل فوکل پرسن تحفظ مرکز خوشاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز خوشاب نے اپنے قیام سے اب تک 633 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا ہے،21 این جی اوز کے ساتھ ایم او یوزر سائن، 61 ٹرانس جینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار 07 خصوصی افراد کی مدد کی، نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا اور 26 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 24 بے گھر بچوں کو مدد فراہم کی،37 افراد کی مالی امداد کی 6 خواتین کو ویمن پروٹیکشن سنٹر کی مدد سے فری لیگل ایڈ مہیا کی، 6 خواتین کو شیلٹر کیلئے دارالامان بھجوایا 13 ٹرانس جینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا، 120 افراد کے مختلف تھانہ جات میں ریفر کرکے کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے، 253 ولنر ایبل افراد کی رجسٹریشن کی، 5 ٹرانس جینڈرز کے ڈرائیونگ لائسنس لرنر بنوائے، ضلع خوشاب کے تمام تھانہ جات میں ٹرانس جینڈرز کی معاونت کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز خوشاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس ،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سینئر پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم، آئی جی پنجاب نے احکامات دیئے ہیں کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے،سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اورسینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں،انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
پولیس تحفظ مرکز پلیٹ فارم سے شہریوں کو سماجی انصاف فراہم کیا جائے :آئی جی پنجاب
















