پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گی
اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 5 نومبر تک کروا سکتے ہیں۔چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

















