لاہور ( خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ، وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں اور مانیٹرنگ سے انڈر پاس پراجیکٹ کا 74فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، خالد بٹ چوک انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور کنکریٹ ڈالنے کا کام شروع ہوگیا ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور کنکریٹ ڈالنے کے عمل کا مشاہدہ کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور یوٹرن کے حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرکو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ ٹریفک کو موثر مینجمنٹ کے ذریعے رواں رکھا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گرا¶نڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے۔ کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اورکنٹریکٹر نے خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں سرپلس ہے:وزیر اعلیٰ



















