اسلام آباد(بیورورپورٹ) سانحہ اے پی ایس میں شہید بچوں کے والدین انصاف کےلئے سپریم کورٹ کے باہر روپڑے اور کہا 2 سال سے کیس سماعت کےلئے لگنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن تاریخ نہیں لگ رہی، ہم انصاف کےلئے کہاں جائیں؟،سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)میں شہید بچوں کے والدین سپریم کورٹ پہنچ گئے، انہوں نے پلے کارڈ اور بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں،شہید بچوں کے والدین انصاف مانگتے ہوئے عدالت کے باہر روپڑے، متاثرین نے کہا ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیے ،2 سال سے سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، ہمیں یا تو ہمارے بچے دیں یا انصاف دیں، ہم 2سال سے کیس سماعت کےلئے لگنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن کیس کی تاریخ نہیں لگ رہی، ہم انصاف کےلئے کہاں جائیں؟،سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کے والدین نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج بھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شہداءکے لواحقین کو ملاقات کیلئے بلایا۔
سانحہ اے پی ایس صبر نہیں انصاف چاہیے،شہید بچوں کے ورثاءکی سپریم کورٹ کے باہر دہائی
















