الیکشن جلد ہوتے دیکھ رہے ہیں،ہڑتالی ڈاکٹروں سے بات نہیں ہو گی:محسن نقوی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر،خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو ہسپتال کے بہترین انتظامات کرنے پر شاباش تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سیکرٹری صحت علی جان خان سپیشل سیکرٹری صحت راجہ منصور بھی تھے، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان نے بریفنگ دی ، ایمرجنسی، سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی وزٹ کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیبارٹری کا وزٹ کیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ،مریضوں کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا، ایم ایس جناح ہسپتال نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے درخواست کی کہ نادرا کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے جس پر محسن نقوی نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ سے والٹن روڈ تک تعمیر ہونے والی سڑک کا معائنہ کیا، پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور والٹن ریلوے ٹریک پر اوورہیڈ برج پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے پل کی سائٹ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا،محسن نقوی نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریف کیا، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے پولیو کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگاعلاوہ ازیں پنجاب کی نگران حکومت نے 9 مئی کے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دیدی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام کیسوں کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دی، آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوائی تھی، سمری کے مطابق مختلف اضلاع میں 9 مئی کے 35 کیسز درج کئے گئے تھے، مقدمات لاہور، راولپنڈی، اٹک، سرگودھا اور فیصل آباد میں درج کئے گئے تھے،راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتیں جیل ٹرائل کریں گی، لاہور میں ایف آئی آر نمبر 97-109-103- 108- 1283- 366-1070- 852-367- 1570- 1280 شامل ہیں، فیصل آباد میں ایف آئی آر نمبر 1277- 835 کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے گا، اٹک میں ایف آئی آر نمبر250 کا جیل ٹرائل کیا جائے گا،راولپنڈی میں ایف آئی آر نمبر 836- 947- 744- 948- 940-2076-914-563-397-759- کا جیل ٹرائل کیا جائے گا، جیل ٹرائل کی منظوری سیکشن 21 کی ذیلی شق ٹو بی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ءکے تحت دی گئی ہے، شق کے تحت مجرم، گواہ اور پراسیکویشن کا تحفظ ہوتا ہے۔