سرگودھا:تجاوزات کیخلاف سخت آپریشن

سرگودہا(سحر محمود اعوان) سرگودھا شہر کے اہم بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد دوکانات کو سیل کر کے کاروائی کو مذید تیز کر دیا گیا جبکہ بازار میں غیر قانونی پارکنگ پر کاروائی میں متعدد موٹر سائیکلیں اٹھا لی گئیں۔ذرائع کے مطابق اندرون شہر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کچہری بازار اور گولچوک سمیت متعدد دوکانات کو سیل کر کے کاروائی کو مذید تیز کر دیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے شہر کے اہم بازارکچہری بازار میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ پر متعدد موٹر سائیکلیں اٹھا لیں اور بتایا گیا کہ بازاروں میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مذید تیز کر دیا گیا جس میں تجاوزات پر دوکانداروں کا سامان اٹھا کر قبضہ میں لینے کے ساتھ تجاوزات کرنے والوں کی دوکانات کو سیل اور بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں۔تجاوزات سے بازاروں میں آئے خواتین وحضرات کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،شہریوںکی متعدد بار درخواستوں پر انتظامیہ کی بھرپور کارروائی کی گئی۔