راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے تعلیم آپشن نہیں بلکہ ضرورت ،ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا طلبہ پر فرض ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نسٹ کا سالانہ کانووکیشن ویک یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد کیا گیا، چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سید عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالبعلموں کو اعزازات عطا کئے، آرمی چیف نے گریجویٹ طلبہ، والدین ،اساتذہ کو مبارکباد بھی دی، کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنےوالے طالب علموں کو ڈگریاں عطا کی گئیں، نسٹ کے 3500 طلبہ کو 7 مختلف ڈسپلنز میں ڈگریاں ملیں۔
سربراہ پاک فوج نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا طلبہ کی زندگیوں میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے، تعلیم آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، چیلنجز کے حل کےلئے فکری وسائل کو بروئے کار لائیں، طلبہ پر فرض ہے ملکی مسائل کا حل تلاش کریں،دن تبدیلی سے زیادہ ذمہ داری کے اظہار کا متقاضی ہے۔
تعلیم آپشن نہیں ضرورت ،مسائل کا حل تلاش کرنا طلبہ پر فرض ہے،آرمی چیف
















