سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں1623مقدمات نمٹادئیے

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں1623مقدمات نمٹادئیے،16 تا 21 اکتوبر نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 1623 مقدمات نمٹائے، گزشتہ عدالتی ہفتے میں 359 نئے مقدمات دائر ہوئے، چیف جسٹس و دیگر جج صاحبان مقدمات جلد نمٹانے کیلئے کوشاں ہیں،اعلامیے میں مزید کہاگیا زیر التوا مقدمات میں کمی لانے اور سائلین کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔