سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا، امید کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے: قائد مسلم لیگ (ن)

دبئی (مشرق نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وطن واپسی پر خوشی ہے، آج سر خرو ہو کر پاکستان جا رہا ہوں۔ دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا سب اللہ پرچھوڑتا ہوں، آج بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2017 کے مقابلے میں آج ملک کے حالات بہتر نہیں، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے، پاکستان معاشی اور معاشرتی لحاظ سے پیچھے چلا گیا، امید کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے، ہم نے حالات بگاڑے بھی خود، ٹھیک بھی خود کرنے ہیں۔