اسلام آباد (مشرق نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد آج وطن پہنچ گئے، ان کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ قبل ازیں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امید پاکستان‘ دبئی ایئرپورٹ سے ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر روانہ ہوا۔
سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
چار سال بعد نوازشریف پاکستان پہنچ گئے
















