راولپنڈی(بیورورپورٹ)لکی مروت میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 4دہشتگرد وں کو انجام تک پہنچادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈا میں آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا،آئی ایس پی آر نے مزید کہاعلاقہ مکینوں کی جانب سے آپریشن کی تعریف کی گئی، مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
لکی مروت ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد جہنم واصل
















