اسلام آباد (بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کو سپریم کورٹ کاجج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور سپریم کورٹ جج اتفاق رائے سے سفارش کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت خان کا نام حتمی منظوری کےلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔
جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کاجج تعینات کرنے کی سفارش
















