لاہور(اپنے نمائندے سے)پیپلز پارٹی نے عمران خان کے بعد اب نوازشریف کو لاڈلہ قراردےدیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا پہلے لاڈلہ عمران تھا اور اب نوازشریف ہے، کندھا وہی ہے بس لاڈلہ تبدیل ہورہا ہے، سلسلہ کب تک چلے گا،نواز شریف جب آئے گا سب ٹھیک ہوگا لیکن 16 ماہ کچھ نہیں کیا، ساہیوال کول پاورپراجیکٹ نواز حکومت کی ناکامی کو کوئی نہیں بھولا۔
حسن مرتضیٰ نے کہاججز نے نوازشریف کوعجلت میں ریلیف دیا جس طرح ملک سے گئے اسی انداز میں واپس آئے،پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی ڈیل اور ڈھیل سے کوئی خطرہ نہیں، 30 نومبر کو مینارپاکستان پرجلسہ کرکے یوم تاسیس منائیں گے۔
پہلے عمران اب نواز لاڈلہ،سلسلہ کب تک چلے گا،پیپلز پارٹی
















